حمدونعتﷺ

حمدونعتﷺ کے لیےاس لنک پر کلک کریں




موضوعات

آرکائیو


ن م دانش

سب کچھ مان لیا کرتے تھے بچپن میں – ن م دانش کی غزل

غزل

 

سب کچھ مان لیا کرتے تھے بچپن میں

کتنے شاد رہا کرتے تھے بچپن میں

 

چھوٹی چھوٹی باتوں پہ رو لیتے تھے

دکھ میں جھوم لیا کرتے تھے بچپن میں

 

وہ دنیا اب کس دنیا میں بستی ہے

جس کو روز سنا کرتے تھے بچپن میں

 

پت جھڑجن کوچھونے سے بھی ڈرتا تھا

ایسے ہھول کھلا کرتے تھے بچپن میں

 

تلخی بن کر باتوں میں در آیا ہے

ہم جو زہر پیا کرتے تھے بچپن میں

 

اب تو بس تاوان دئیے ہم جاتے ہیں

کل جو سانس لیا کرتے تھے بچپن میں

Facebook Comments
Sending
User Review
1 (1 vote)

رائے دیجیے

Click here to post a comment