حمدونعتﷺ

حمدونعتﷺ کے لیےاس لنک پر کلک کریں




موضوعات

آرکائیو


عطاءالحق قاسمی

وہ ملا تو گلہ بھی یاد نہ تھا – عطاءالحق قاسمی کی غزل

غزل

 

آخری رابطہ بھی یاد نہ تھا

وہ ملا تو گلہ بھی یاد نہ تھا

 

رات اتری ہوئی تھی صحرا میں

اور ہمیں راستہ بھی یاد نہ تھا

 

ہر کوئی تھا بتوں سے بھی نالاں

اور کسی کو خدا بھی یاد نہ تھا

 

جو مجھے گھر سے ڈھونڈنے نکلے

ان کو میرا پتہ بھی یاد نہ تھا

 

وہ بھلا عرضِ حال کیا کرتے

جن کو اپنا کہا بھی یاد نہ تھا

Facebook Comments
Sending
User Review
0 (0 votes)

رائے دیجیے

Click here to post a comment